ساف ویمنز چیمپئن شپ 2024 کے لیے پاکستان نے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا

لاہور(سپورٹس لیکس)پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ساف ویمنز چیمپئن شپ 2024 کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا. چیمپئن شپ 17 سے 30 اکتوبر تک نیپال میں کھیلی جائے گی.
ٹیم میں گول کیپر، نشا اشرف، مافیا پروین اور رومیسا خان شامل ہیں. ڈیفنڈرز کائلہ صدیقی، مشال بھٹی، سارہ خان، نزالیہ صدیقی، صوفیہ قریشی، فاطمہ ناصر، مہرین خان اور خدیجہ ولی بھی ٹیم میں شامل ہیں.
مڈ فیلڈرز میں سوہا ہیرانی، ماریہ خان، ثناء مہدی، آمنہ حنیف، رامین فرید اور کائنات بخاری، فارورڈز میں نادیہ خان، ظہمینہ ملک، اسرا خان، انمول حرا، انوشے عثمان، عالیہ صادق اور ایمان مصطفیٰ شامل ہیں.
قومی ٹیم اپنے تربیتی کیمپ کا آغاز یکم اکتوبر سے اسلام آباد میں کرے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں