پاکستان شاہینز، بنگلہ دیش اے اور بی بی ایل کی ٹیموں کے مابین ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کا آغاز 9 اگست سے ہوگا

میلبرن(سپورٹس ڈیسک)پاکستان شاہینز، بنگلہ دیش اے اور بی بی ایل کی ٹیموں کے مابین ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز 9 اگست سے شروع ہوگی. ناردرن ٹیریٹری کرکٹ نے 2024 کی ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے.
سیریز 9 سے 18 اگست تک ڈارون میں کھیلی جائے گی. ایونٹ میں پاکستان شاہینز، بنگلہ دیش اے ٹیم سمیت 9 ٹیمیں شرکت کریں گی. ٹورنامنٹ میں پرتھ اسکورچرز، میلبرن رینیگیڈز، میلبرن اسٹارز، تسمانیہ، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز، اے سی ٹی کومٹس اور ناردرن ٹریٹری کی ٹیمیں حصہ لیں گی.
چیف ایگزیکٹو ناردرن ٹریٹری گیون ڈوین کاکہنا ہے کہ ہم نے اس مرتبہ ایک اور ٹیم شامل کرکے ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز ٹورنامنٹ کو وسعت دی ہے.
ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی عثمان واہلہ نے کہا کہ پاکستان شاہینز کو مسلسل دوسرے سال مدعو کرنے پر ناردرن ٹیریٹری کے مشکور ہیں.گزشتہ سال پاکستان کے کھلاڑیوں نے اس ٹورنامنٹ سے بہت تجربہ حاصل کیا. بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نعیم الرحمان نے کہا کہ پرامید ہیں کہ ایونٹ میں کھلاڑیوں کو بہترین مقابلہ دیکھنے کو ملے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں