ہاشم آملہ نے محمد آصف کو جادو گر اور خطرناک ترین بائولرقرار دے دیا

دبئی(سپورٹس لیکس) جنوبی افریقہ کے سابق اوپنر ہاشم آملہ نے ایک انگلش ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا خطرناک ترین بائولر محمد آصف کو پایاہے۔ ہاشم آملہ نے کہا کہ ایک تو محمد آصف کا ایکشن بہت زبردست تھا جسے دیکھنا اچھا لگتا تھا اور دوسرا وہ گیند ‏کے ساتھ جادوگری کرتے تھے۔


‏ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے کیریئر میں محمد آصف جیسا مشکل ترین باولر نہیں دیکھا جو مجھے ہر طرح سے ‏ناکامی سے دوچار کرتا تھا میں ان کی گیند سمجھ نہیں سکتا تھا جو میں اندازے لگاتا تھا تو وہ اس کے برعکس ‏کر کے مشکل میں ڈال دیتا تھا۔


مایہ ناز بلے باز کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب میں پوری طرح آؤٹ سوئنگ کے لیے تیار ہوتا تو آصف اِن سوئنگ کر ‏کے مجھے بولڈ کرتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں