29 ویں نیشنل تن شن کان کراٹے چیمپیئن شپ اختتام پذیر

لاہور( سپورٹس رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں جاری دو روزہ 29 ویں نیشنل تنشن کان کراٹے چیمپیئن شپ اختتام پزیر ہوگئی۔ کراٹے چیمپیئن شپ میں سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے، گلگت بلتستان سے 120 سے زائد کھلاڑیوں نے فائٹ اور کاتا کے مقابلوں میں حصہ لیا۔
مہمان خصوصی وی سی جی سی ڈاکٹراصغر زیدی نے کہا کہ گورنمنٹ کالج ہمیشہ کھیلوں سرگرمیوں میں پیش پیش رہتا ہے۔ صدر پی ٹی کے ایف شوکت جھنڈیر، چیئرمین شیہان بشیر بٹ کہنا تھا کہ ٹیلنٹ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ یہی کھلاڑی ملک کا نام دنیا میں روشن کریں گے ۔ جیتنے والے پلیئرز میں گولڈ میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

بیوروچیف چینل 24 اور کراٹے کے مایہ ناز کھلاڑی وقار گھمن کو کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان تن شن کان کراٹے فیڈریشن کی جانب سے ” پرائڈ آف پاکستان مارشل آرٹس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ” سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر ملک بھر سے کراٹے کے فروغ کے لیے کام کرنے والے کوچز کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں