بنگالی ٹائیگرز نے کیویوز کو دبوچ لیا، تاریخی جیت پر ملک بھر میں جشن

آکلینڈ (سپورٹس لیکس) نیوزی لینڈ میں جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ نیوزی لینڈ میں بنگلہ دیش کی کسی بھی فارمیٹ میں یہ پہلی جیت ہے۔ ڈھاکہ میں سورج طلوع ہونے سے قبل ہی تاریخی فتح پر پورےبنگلہ دیش میں جشن کا سماں ہے۔

آخری روز 5 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز پر صرف 17 اسکور کی برتری کے ساتھ جب نیوزی نیوزی نے اپنی باری کا آغاز کیا تو کوئی بھی کیوی بلےباز بنگالی بائولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا اور ایک کےبعد دوسرا اپنی وکٹ گنواتا رہا۔ اس طرح پوری ٹیم 169 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش کو 130 رنز سبقت کی وجہ سے صرف 40 رنز کا ٹارگٹ ملا جو انہوں نے با آسانی پورا کرلیا۔

اس سے قبل نیوزی نے اپنی پہلی اننگز میں 328 رنز بنائےتھے۔ جبکہ بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 458 رنز بناکر 130 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

نیوزی لینڈ میں تمام فارمیٹس میں مسلسل 32 میچز ہارنے کے بعد بنگلہ دیش کی یہ پہلی جیت ہے۔ ٹیسٹ فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف یہ پہلی جیت ہے۔ ٹیسٹ کیپ والی ٹاپ 5 رینکنگ کی کسی بھی ٹیم کےخلاف بھی یہ پہلی فتح ہے۔


اس جیت کا جشن منانے کیلئے پورا بنگلہ دیش تو سویا ہی نہیں تھا۔ اور ملک بھر میں عید کا سماں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں