آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں بزنس میٹنگ اور عشائیہ کااہتمام

میلبورن(عبدالوحید ربانی) آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں بزنس میٹنگ اور عشائیہ کا اہتمام کیا پاکستانی بزنس کمیونٹی ان آسٹریلیا گروپ کے بانی دانش نقاش کی طرف سے کیاگیا۔ میٹنگ میں 70 سے زائد بزنس مین شخصیات نے شرکت کی۔
راشد خان نے نقابت کےفرائض سرانجام دیئے اور محفل کو چار چاند لگا دیئے۔

راشد خان نے سب سے پہلے اپنے بزنس اور کپمنی کا تعارف کروایا۔ جس کے بعد تمام شرکاء کو اپنے بزنس کا تعارف کروانے کا موقع دیاگیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ ایک دوسرے سے کیسے رابطہ کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر دانش نقاش کا کہنا تھا کہ تمام بزنس کمیونٹی کو ایک جگہ اکھٹا کرنے میں محنت اور وقت شامل ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ایک دوسرے سے شراکت داری کرکے اپنے اپنے کاروبار کو مزید مستحکم کیا جائے۔ سب سے دانش نقاش کی اس کاوش کو سہرایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں