ماحول شہزاد میچ کے دوران ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئی

لاہور(سپورٹس لیکس) پانچ مرتبہ مسلسل نیشنل چیمپئن رہنے والی بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد چارسدہ میں جاری آل پاکستان نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئیں اور ریٹائر ہرٹ ہوگئی۔ ماحور شہزاد کے فینز ان کی انجری پر دکھ کا اظہار کیا۔


نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن ماحورشہزاد نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ کہنا پڑ رہاہے کہ زخمی ہونے کی وجہ سے ان کو کھیل چھوڑ کرجانا پڑا۔ ماحور نے ٹویٹر پر فوٹیج شیئر کی جس میں ماحور کو بائیں پھر بائیں طرف گرتے دیکھا جاتاہے ۔ اس سے قبل ماحور نے پلوشہ بشیر کو اکیس آٹھ اکیس پندرہ سے ہرایاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں