بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ کل شروع ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) نئے سال کا پہلا ٹیسٹ میچ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین بےاوول میں کھیلا جائےگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح تین بجے شروع ہوگا۔ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ نئے سال کے پہلے کھیلا جارہاہے۔ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔
دونوں ٹیمیں پندرہ ٹیسٹ میچوں میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوچکی ہیں۔ بارہ میچز میں نیوزی لینڈ کامیاب ہوا جبکہ 3 میچز ڈرا ہوئے جبکہ بنگلہ دیش کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی جیت کی تلاش ہے۔

پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کا ممکنہ اسکواڈ:

شادمان اسلام، محمودالحسن، نجم الحسین شنٹو، مومن الحق، مشفیق الرحیم، لٹن داس، مہندی حسن مراج، یاسرعلی، تسکین احمد، شفیع السلام جبکہ ابو جاوید یا عبادت حسین گیارہ رکنی کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کا ممکنہ اسکواڈ:

ٹم لیتھن، ول ینگ، ڈیون کونوے، دائرل مچل، روس ٹیلر، ہینری نیکللسن، ٹم بلنڈل، رچن رویندرا، کائل جیمیسن، ٹم سائوتھی، ٹرینٹ بولٹ، میٹ ہینری اور نیل واگنر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں