انڈیا کی انڈر19 ٹیم نے سری لنکا کوہرا کر فائنل جیت لیا

دبئی(آئن لائن) بھارت کی انڈر19 ٹیم نےایشیاء کپ کے فائنل میں سری لنکا کو 9 وکٹ سے شکست دی۔ بھارت نے 8ویں بار ایشیا کپ کا خطاب جیتا جبکہ 5ویں بار فائنل میں سری لنکا کو ہرایا۔

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 106 رن بنائے، لیکن ڈکورتھ لوئس ضابطے کے حساب سے ہندوستانی ٹیم کو 102 رنوں کا ہدف ملا۔ ہندوستان نے ہدف کو 21.3 اوور میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔ میچ میں بائیں ہاتھ کے اسپنر وکی اوستوال نے شاندار گیندبازی کی۔ انہوں نے 8 اوور میں صرف 11 رن دیئے اور تین وکٹ بھی حاصل کئے۔

آف اسپنر کوشل تانبے نے بھی دو وکٹ حاصل کئے۔ اس سے پہلے ٹیم نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دی۔ وہیں سری لنکا کی ٹیم پاکستان کو شکست دے کر خطابی دور میں پہنچی تھی۔ بارش کے سبب میچ کو 38-38 اوور کر دیا گیا تھا۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی انڈر19 کی شروعات اچھی نہیں رہی تھی۔ اوپنر ہرنور سنگھ صرف پانچ رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ ٹیم نے 8 رن پر پہلا وکٹ گنوایا۔ اس کے بعد انگکرش رگھو ونشی ناٹ آوٹ 56 اور شیخ رشید ناٹ آوٹ 31 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔ انگرکش نے 67 گیندوں کا سامنا کیا اور سات چوکے لگائے۔ وہیں رشید نے 49 گیندوں پر دو چوکے لگائے۔ ٹیم نے مسلسل تیسری بار ٹورنامنٹ کے خطاب پر قبضہ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں