وزیر اعظم عمران خان سے وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی کی ملاقات

لاہور(سپورٹس لیکس) وزیراعظم عمران خان نے لاہور کےاپنے ایک روزہ دورے کے دوران متعدد اجلاس کی صدارت کی اور پنجاب کے مختلف وزراء سے ملاقاتیں بھی کیں۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وزیرکھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی سے بھی ملاقات کی اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار بھی موجود تھے۔ وزیر کھیل پنجاب نے وزیر اعظم کو صوبہ میں کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے محکمہ سپورٹس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے رائے تیمور بھٹی کو ہدایت کی کہ وہ کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکن اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں