42ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کا آغاز10 جنوری سے ہوگا

لاہور(سپورٹس لیکس) پاکستان کبڈی فیڈریشن نے پرائم منسٹرکامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو 42ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ 2022 کا شیڈول جاری کردیاہے۔ 10 جنوری سے شروع ہونے والی 42ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ 17 جنوری تک جاری رہےگی۔

آٹھ دن تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں ٹوٹل 10 ٹیمیں حصہ لےرہی ہیں۔ جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پولیس ہائیرایجوکیشن کے علاوہ تمام صوبوں کی صوبائی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

نیشنل کبڈی چیمپئن شپ پنجاب کا انعقاد سپورٹس بورڈ پنجاب، ہائیرایجوکیشن، کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے اشتراک سے کیاجارہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں