سری لنکا اور بھارت انڈر19 ایشاء کپ کے فائنل میں پہنچ گئے

دبئی(سپورٹس لیکس) انڈر19 ایشاء کپ میں پاکستان کا کام تمام ہوگیا۔ سری لکن بائولنگ کے سامنے پاکستانی بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور رنز کا ہدف بھی پہاڑ بن گیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 125 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ سری لنکا ، پاکستان کو 22 رنز سے ہرا کرکی فائنل میں پہنچ گیا۔

سری لنکا نے پہلے ٹاس جیت کر پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا۔ مقررہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان انڈر 19 کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 125 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے صرف پانچ کھلاڑی ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔احمد خان 36 اور محمد شہزاد 30 رنز بناکر پاکستان انڈر 19 ٹیم کے نمایاں بیٹر رہے۔ ان کے علاوہ ڈبل فگرز میں داخل ہونے والے باقی تین کرکٹرز قاسم اکرم نے19، عرفان خان نے 13 اور ارحم نواب نے ناٹ آؤٹ 11 رنز بنائے۔
سری لنکا انڈر 19 کے تریوین میتھیوز نے 4 جبکہ دونیتھ ویلالاگے نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ پاکستان کےذیشان ضمیر نے 32 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔ احمد خان اور اویس علی نے بالترتیب 26 اور 27 رنز دے کر 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 103 رنز نے شکست دے کر فائنل کیلئے ٹکٹ پکی کرلی۔ بنگلہ دیش نے پہلے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اووروں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے۔ انڈیا کی طرف سے شیخ رشید سب سے زیادہ 90 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے رقیب الحسن نے3 جبکہ تنظیم الحسن، نعیم الرحمان اور عارف سلام نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم بھارتی بائولرز کے سامنے جم کے نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم 140 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔
ایشاء کپ انڈر19 کا فائنل سری لنکا اور بھارت کے مابین جمعہ 31 دسمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں