باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لئے کرکٹ آسٹریلیا اور شین وارن لیگیسی میں معاہدہ طے پاگیا

میلبرن(سپورٹس لیکس)معاہدے کے مطابق 26 دسمبر سے آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان شروع ہونے والے ٹیسٹ کے ابتدائی چار روز ایم سی جی کے 23 مختلف مقامات پر ہیلتھ اسٹیشنز لگائے جائیں گے جہاں مفت ہارٹ چیک اپ کیا جاۓ گا۔
چیک اپ کے دوران جس کا بلڈ پریشر زیادہ آئے گا اسے جنرل پریکٹشنر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا جاے گا۔ ہارٹ چیک اپ چار منٹ پر مشتمل ہوگا۔اس پارٹنرشپ کے تحت فینز کو میلبرن میں شیڈول باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لئے شین وارن کی معروف فلوپی ہیٹ پہننے کی گزارش کی جائے گی۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے ہر روز شام 3:50 بجے اسٹیڈیم میں موجود فین شین وارن کے مخصوص انداز میں فلوپی ہیٹ اتار کر لیجینڈری اسپنر کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ لیگ اسپنر کا ٹیسٹ کیپ نمبر 350 تھا، جس کی وجہ سے اس ایکٹیویٹی کے لیے یہ وقت مقرر کیا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلی نے کہا کہ ہمیں ہارٹ ہیلتھ سے متعلق آگاہی پھیلانے کے لیے شین وارن لیگیسی کے ساتھ پارٹنرشپ پر خوشی ہے۔شین وارن کو نہ صرف آسٹریلیا بلکہ پوری دنیا میں بہت یاد کیا جاتا ہے۔ میں سب سے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شرکت اور ہارٹ چیک اپ کروانے کی درخواست کرتا ہوں۔
ایس ڈبلیو ایل کے چیف ایگزیکٹو ہیلن نولان کاکہنا تھا کہ ہمیں این آر ایم اے انشورنس باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے کرکٹ آسٹریلیا سے پارٹنرشپ پر بہت خوشی ہے۔یہ پارٹنرشپ ہمارے اور شین وارن فیملی کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں