پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیا نے14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرلیا

میلبرن (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے نیشنل سلیکشن پینل نے پاکستان کے خلاف پرتھ میں کھیلے جانے والے ویسٹ ٹیسٹ کے لیے پیٹ کمنز کی قیادت میں 14 رکنی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

جارج بیلے، سربراہ نیشنل سلیکشن پینل آسٹریلیا

جارج بیلے کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز کی قیادت میں موجودہ گروپ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل 14 میں سے 13 ارکان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فاتح اسکواڈ کا حصہ تھے جبکہ لانس مورس کو کمر کی انجری سے مکمل صحت یابی کے بعد دوبارہ اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
جارج بیلے نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح، ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے انٹرنیشنل اسکواڈ میں جگہ بنانے کے مواقع موجود ہیں۔ چاہتے ہیں ممکنہ کھلاڑی قومی سطح پر مسلسل مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھیں۔ ان میں سے اکثر کھلاڑی بدھ سے پاکستان کے خلاف چار روزہ میچ کے لیے پی ایم الیون کا بھی حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں