ڈیوڈ وارنر تینوں فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں، شاہین شاہ آفریدی

میلبورن (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے آسٹریلیا موجود ہیں. اتوار کی صبح ٹریننگ سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے فاسٹ بائولرشاہین آفریدی نے ڈیوڈ وارنر کو آخری ٹیسٹ سیریز یادگار نہ بنانے دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے.
شاہین آفریدی نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کا کرکٹ کیرئیر شاندار ہے، وہ تینوں فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں. وارنر کے لیے نیک تمنائیں ہیں مگر پرامید ہوں وہ پاکستان کے خلاف اچھا پرفارم نہیں کریں گے. پاکستان فی الحال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے. امید ہے آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں. کینبرا میں کھیلنے کا زیادہ تجربہ نہیں مگر پی ایم الیون کے خلاف میچ سیریز کی تیاری میں اہم ہوگا. آسٹریلیا نے مضبوط اسکواڈ کا اعلان کیا ہے مگر پاکستان ٹیم اس چیلنج کے لیے تیار ہے. پاکستان کے پاس سینئر اور جونیئر کا اچھا کمبی نیشن ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں