آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا سانحہ جڑانوالہ پر مسیحی برادری سے اظہار افسوس

میلبورن(عبدالوحیدربانی) آسٹریلیا میں پاکستانی کمیونٹی نے میلبورن میں مسیحی برادری سے ملاقات کی اور ان کے چرچ کا بھی وزٹ کیا. وفد نے سانحہ جڑانوالہ پر اظہار افسوس کیا.

وفد میں جسٹس آف دی پیس رانا شاہد جاوید، میلبورن میں پاکستان کے قونصل جنرل فیصل حیات خان، جے پی منظور میاں، ڈاکٹر محمد شہباز، کیپٹن (ر) شبیرعلی، احسان جاوید، ثناء سمیر، لیفینٹینٹ کمانڈر (ر) عدنان مجیب اور ڈاکٹر عرفان شامل تھے.
پاسٹرجمیل اور وسیم غوری نے وفد کا استقبال کیا. اس موقع پر پاسٹر جمیل و دیگر نے ملکی سلامتی، امن، برداشت، محبت اور بھائی چارہ کے فروغ کیلئے دعا کروائی. پاسٹرجمیل اور وسیم غوری نے اپنی کمیونٹی کی طرف سے وفد کا شکریہ ادا کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں