آسٹریلیا میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اخوت فائونڈیشن کے لئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا انعقاد

میلبورن(عبدالوحیدربانی) آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اخوت فائونڈیشن کے لئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں اخوت فائونڈیشن کے بانی اور چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر امجد ثاقب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس اینڈ کمیونٹی سیفٹی وکٹوریہ، آسٹریلیا کے جسٹس فار پیس رانا شاہد جاوید، قونصل جنرل سید معظم شاہ، لیبر ممبر فار گلین ویورلی جوئن مولے، آسٹریلیا میں پاکستانی کمیونٹی کے سماجی کارکن ڈاکٹر شہباز سمیت آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اخوت فائونڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس خطہ ارض پر کروڑوں انسانوں میں سے یہ کام ہمارے ذمہ لگایاگیاہے۔مغرب اور ہم میں تعلیم کا فرق ہے۔ جس ماں کے پاس پیسہ نہیں اس کا بچہ کیسے تعلیم حاصل کریں گا۔ آج بھی پاکستان میں 2 کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں۔ اخوت یونیورسٹی میں ملک بھر کے بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ 15 فیصد بجے ہر صوبہ سے آتے ہیں۔ ہم نے بلا سود قرض دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر امجد ثاقب نے آسٹریلیا میں اخوت فائونڈیشن کو سپورٹ کرنے کیلئے فرینڈز آف اخوت فائونڈیشن کی بنیاد بھی رکھی۔
رانا شاہد جاوید نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی جذبہ حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہیں۔ وطن عزیز پر جب بھی کوئی مشکل گھڑی آئی اوورسیز پاکستانی بالخصوص آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں دل کھول کر سپورٹ کیا۔ اخوت فائونڈیشن کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں