سوئمنگ، ہاکی، آرچری،فٹ بال، ووشوودیگرکھیلوں کے سپورٹس بورڈ پنجاب سمر کیمپس نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں جاری

لاہور (سپورٹس لیکس) سوئمنگ، ہاکی، آرچری،فٹ بال، ووشوودیگرکھیلوں کے سپورٹس بورڈ پنجاب سمر کیمپس نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہیں. کوالیفائیڈ کوچز ہزاروں بچوں کو 14 کھیلوں کی تربیت دے رہے ہیں،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب سمر کیمپس تاریخ میں پہلی بار شروع کئے گئے جس کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں، سمر کیمپس کا مقصد نوجوان نسل کوسپورٹس کی طرف لانا اور موسم گرما کی تعطیلات میں ان کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنا ہے تاکہ وہ اچھے شہری بنیں.
انہوں نے مزید کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں سمر کیمپس شروع کئے ہیں تاکہ تمام بچوں کو سپورٹس میں حصہ لینے کا موقع ملے، دوماہ کے سمر کیمپس سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے، ان کے ٹیلنٹ کو مزید نکھار کر ان کو قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں کیلئے تیار کیا جائے گا، یہی بچے کل کو سٹار بنیں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ سپورٹس کا فروغ اور کھلاڑیوں کی ترقی ہمارا مشن ہے جس کے لئے مزید اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں، ہرکھیل کے ٹیلنٹ کو آگے لے کر جائیں گے۔
سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں جاری سوئمنگ سمر کیمپ میں سپورٹس کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب محمد حفیظ بھٹی اور صوبائی سوئمنگ کوچ رفیع الزمان کی نگرانی میں کوچز سیکڑوں بچوں اور بچیوں کو تربیت دے رہے ہیں،ہاکی کا بوائز اور گرلز سمر کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم پچ ٹو میں جاری ہے جہاں کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں. آرچری کا تربیتی کیمپ آرچری اکیڈمی میں جاری ہے،کوچز نے کھلاڑیوں کو تیر اندازی کی تکنیکس کے بارے میں آگاہی دی،کوچز نے کھلاڑیوں کو ورزش بھی کرائی اور کمان کو مضبوطی سے پکڑنے کی پریکٹس بھی کرائی،فٹ بال کے سمر کیمپ میں بھی کوچز نے کھلاڑیوں کو پریکٹس کرائی اور فٹ بال کے بارے میں اہم ٹپس بھی دیں، ووشو کا سمر کیمپ جمنیزیم ہال میں جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں