پاکستان فٹ بال ٹیم کو ساف چیمپئن شپ کیلئے ویزے جاری

لاہور(سپورٹس لیکس)پاکستان فٹبال ٹیم کو بھارت جانے کے لئے ماریشیس سے ویزے جاری کردئیے گئے ہیں. ماریشیس میں موجود بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان فٹبال ٹیم کو ویزے جاری کردئیے.پاکستان فٹبال ٹیم دستیاب فلائیٹ سے بھارت روانہ ہوگی. فٹبال ٹیم ساف کپ میں شرکت کے لئے بھارت روانہ ہوگی.
پاکستان ٹیم ماریشس سے چار ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے کے بعد دستیاب فلائیٹ سے بھارت کے شہر بنگلور جائے گی. پاکستان فٹبال ٹیم اپنا افتتاحی میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 21 جون کو کھیلے گی. ساف چیمپئن شپ 21 جون سے شروع ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں