ایل ایل سی ماسٹر کا 10 مارچ سے قطر میں آغاز ، شیڈول جاری

دوحہ(خصوصی رپورٹ) لیجنڈز لیگ کرکٹ (ایل ایل سی ) کا آغاز 10 مارچ 2023 سے دوحہ قطر میں ہونے جارہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں لیجنڈری کرکٹرز شامل جنہوں نے کھیل میں کئی تاریخی لمحات رقم کئے یہ تیسرے ایڈیشن میں ایکشن میں نظر آئیں گے عمان اور بھارت میں پہلے دو ایڈیشنز کی کامیابی کے بعد جہاں کرکٹ شائقین کو اپنے پرانے ہیروز کو دیکھنے کا موقع ملا۔
اپنے آغاز سے لے کر اب تک اس ایونٹ کے شاندار سفر نے کرکٹ شائقین کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے ۔ سکائی نیٹ مجودہ ایونٹ کا ٹائٹل اسپانسر ہے۔
اس میں 3 ٹیمیں شرکت ، ورلڈ جائنٹس ، انڈیا مہاراجہ اور ایشیا لائنز شرکت کررہی ہیں جو لیجنڈری کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں ۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ انڈیا مہاراجہ اور ایشیا لائنز کے درمیان 10 مارچ کو ہوگا جبکہ فائنل 20 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں