ویٹرنری یونیورسٹی میں سا لانہ کھیلوں کا انعقاد

لاہور(سپورٹس لیکس )یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلا ہور میں انیسو یں سالانہ کھیلوں کا انعقاد ہوا جس میں سٹی کیمپس لاہور، راوی کیمپس پتوکی،
نارووال کیمپس اور جھنگ کیمپس سے طلباو طالبات اور اسا تذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سالانہ کھیلوں کا افتتاح ممبر پرو ڈکشن سیکٹر ونگ پلاننگ اینڈ ڈیو یلپمنٹ بورڈمسٹر اسلم جا وید نے کیا جبکہ ویٹر نری یونیور سٹی لا ہور کے وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمداُ س مو قع پر ان کے ہمراہ مو جود تھے جبکہ ویٹر نری یونیور سٹی کے صا بق ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس (ریٹا ئرڈ) پروفیسر ڈاکٹر سرور خان نے تقریب تقسیم انعامات کے مو قع پر مہمان خصوصی کے فرا ئض سر انجام دیے۔
افتتا حی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے اسلم جا وید نے کہا کہ یونیورسٹی طلبہ کو مختلف کھیلو ں میں حصہ لینے کے موا قع فراہم کر رہی ہے جو کہ طلبہ کی کردار سا زی اور شخصیت کو نکھا رنے کے لیئے انتہا ئی مو ثر ہیں نیز کامیابی کے ساتھ یونیورسٹی میں سپو رٹس کا میگا ایونٹ منعقد کروانے پر یونیورسٹی اعلی حکام اور سٹاف کی کا وشو ں کو سرا ہا۔
اختتا می تقریب کی صدارت کر تے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر سرور خان نے ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کی نیشنل سپورٹس رینکنگ کے مطا بق پاکستان کی پبلک سیکٹر کی جامعات میں چوتھی پوزیشن حا صل کرنے پر یواس سپورٹس بورڈ کی کا وشو ں کی تعریف کی نیز مختلف مقا بلو ں میں حصہ لینے والے اور اپنی شاندار کارکردگی کی بدو لت پوزیشن حا صل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔اُ نہو ں نے کہا کہ تعلیمی سر گرمیو ں کی طر ح غیر نصا بی سر گرمیوں میں طلبہ کی شمو لیت اُ نہیں عملی زند گی میں ایک کامیاب انسا ن بنا نے کے حوا لے سے انتہا ئی ضروری ہے۔کیک کا ٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹرنسیم احمد نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی مستقبل قریب میں ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کی ما لی معا ونت سے ریسلنگ اکیڈ می و ریسورس سینٹرجبکہ یونیورسٹی کی بینو ویلینٹ فنڈ سے دور جدید کی سہو لیات سے آرا ستہ اسٹیٹ آف دی آرٹ سوئمنگ پول قائم کر رہی ہے نیز کامیاب سپورٹس ڈے کا انعقاد کروانے پر آرگنا ئزر کی کا وشو ں کو بھی سراہا۔
دن کی منا سبت سے آٹھ سو، دو سو اور سو میٹر کی ریس، نیز ہ با زی، ٹرپل جمپ، لانگ جمپ، ہا ئی جمپ، تھر ی لیگ ریس،ر سہ کشی، ڈسکس تھر و، گو لہ اندا زی،جبکہ مارشل آرٹ پریز نٹیشن جیسے مختلف کھیلو ں کے مقا بلو ں کا انعقا د کیا گیا۔تقر یب کے اختتام پر چار جنر ل ٹرا فیا ں بھی دی گئیں جو کہ تمام مقا بلو ں کی فا تحین قرا ر پا ئیں۔ جن میں سٹی کیمپس لا ہور سے مر دانہ کیٹیگر ی میں ایم فل،پی ایچ ڈی کی ٹیم نے 70 پو ائنٹس کے ساتھ جبکہ انسٹی ٹیو ٹ آف فار ما سو ٹیکل سائنسز سے لڑکیو ں کی ٹیم 74پوا ئنٹس لے کر سر فہرست رہیں اور جنر ل ٹرا فیا ں حا صل کیں۔
راوی کیمپس پتو کی مر دانہ کیٹیگر ی میں ڈاکٹر آف ویٹر نری میڈیسن فورتھ ائیر کی ٹیم نے 74 پوائنٹس کے ساتھ جبکہ پتو کی سے زووا لو جی لڑکیو ں کی ٹیم نے58 پوا ئنٹس کے ساتھ کھیلو ں میں شاندار پر فارمنس دکھا کر دو جنر ل ٹر افیا ں اپنے نام کیں۔ سیواس جھنگ کیمپس کے طالب علم تصورنے یو اس کے تیز تر ین آدمی کا ٹا ئٹل اور فو ڈ سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی کے حسنین خالد نے مسٹر یواس کا ٹا ئٹل جیتا جبکہ طلباء و طالبات میں میڈیکل لیب ٹیکنا لو جی کے طاہر فرید اور الیزہ مون بہترین ا تھلیٹس قرار پائے۔
ا ختتا می تقر یب کی صدارت کر تے ہو ئے پروفیسرڈاکٹر سرور خان نے وی سی پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد کے ہمراہ نما یا ں پو زیشن اور اعزاز حاصل کر نے وا لے کھلا ڑ یو ں کو انعامی میڈ لز، شیلڈز، یونیورسٹی کوٹ اور مختلف مقا بلو ں کی فا تحین ٹیمو ں کو ٹر ا فیا ں بھی پیش کیں۔ قبل ازیں ڈائر یکٹر سپو رٹس را نا امجد اقبال نے اپنے خطاب میں 2021-22 میں ویٹر نر ی یو نیور سٹی کے طلبہ و طالبات کی مختلف کھیلو ں کے مقا بلو ں میں اعلی کار کر دگی دکھا نے والے طلبہ کی کامیا بیوں کے بارے میں تفصیلی بتا یا جبکہ چیئر مین سپورٹس بورڈ پروفیسر را نا محمد ایوب، پروفیسر ڈاکٹر آفتاب انجم اور ویٹر نری یونیور سٹی کے تمام کیمپسز سے سٹاف ممبران اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد بھی اُس مو قع پر مو جود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں