ایچ آئی وی ایڈز کی آگاہی پر گورنمنٹ کالج برائے خواتین ٹھوکر نیاز بیگ میں سیمینار

لاہور: منسٹر برائے محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر اور سیکریٹری برائے محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر علی جان خان صاحب کے وژن اور احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرک ہیلتھ اتھارٹی لاہور نے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تعاون سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین ٹھوکر نیاز بیگ میں ایچ آئی وی ایڈز کی آگاہی پر سیمینار منعقد کیا۔
سیمینار میں خواتین اساتذہ اور طالبات نے بھرپور حصہ لیا ۔ ادارہ کی طرف سے محترمہ طاہرہ مریم صاحبہ نے آگاہی لیکچر دیا اور پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کی طرف سے دی جانی والی مفت سہولیات پر روشنی ڈالی۔ انہوں بتایا کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر محمد فاروق احمد خواتین کی صحت کو اولین ترجیح دیتے ہیں اور پروگرام کی کاوشوں سے اب تک 400 سے زائد ایچ آئی وی متاثرہ ماؤں سے ایچ آئی وی سے محفوظ بچوں کی کامیاب ولادت ہو چکی ہے۔
آخر میں محترمہ طاہرہ مریم صاحبہ نے ڈاکٹر محمد فاروق احمد اور ڈسٹرک ہیلتھ اتھارٹی لاہور کی طرف سے پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین ٹھوکر نیاز بیگ، خواتین اساتذہ اور طالبات کا اس سیمینار کو کامیاب بنانے پرشکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں