پروفیسر اشرف ضیاء پی ایس اے، کے سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے

لاہور(ہیلتھ رپورٹر) جناح اسپتال کے شعبہ انستھیزیا کے سربراہ پروفیسر اشرف ضیاء، بےہوشی کے ڈاکٹرز کی تنظیم پی ایس اے کے سینئر نائب صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹرز اور دوست احباب نے پروفیسر اشرف ضیاء کو مبارک باد دی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ نومنتخب سینئر نائب صدر نے پہلے اجلاس کی صدارت کی اور کمیونٹی کے لئے اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
اس موقع پر پروفیسر اشرف ضیاء کاکہنا تھا کہ وہ اپنی تمام کاوشیں بروئے کار لاتے ہوئے انستھیزیا کی اسپیشلائٹی کو اچھا مقام دلوائے گے۔ انستھیزیا کے ڈاکٹرز جلد عزت اور وقار ملےگا۔ دور دراز علاقوں میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز کو جدید علم سے ہمکنار کیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں