ٹیم پلاٹینم ہومز اور ڈائمنڈ پینٹس نے علامہ اقبال پولو ٹورنامنٹ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام تیسرا علامہ اقبال پولو ٹورنامنٹ کے چوتھے روز دو اہم میچز کھیلے گئے جن میں ٹیم پلاٹینم ہومز /ماسٹر پینٹس اور ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیمیں زفاتح رہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمارٹ سٹی کے تعاون سے منعقدہ تیسرا علامہ اقبال پولو ٹورنامنٹ جناح پولو فیلڈز میں جاری ہے۔
دو ہفتوں کے اس ٹورنامنٹ کے چوتھے روز دو اہم میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں ٹیم پلاٹینم ہومز/ ماسٹر پینٹس نے آخری لمحات میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹیم ایف جی /دین پولو کو 5-4 سے ہرا دیا۔ پلاٹینم ہومز /ماسٹر پینٹس کی طرف سے ایرانی کھلاڑی عامر رضا بہبودی نے چار اور آغا موسی علی خان نے ایک گول سکور کیا۔ ٹیم ایف جی /دین پولو کی طرف سے شاہ شمیل عالم نے دو، ثاقب خان خاکوانی اور شیخ محمد رافع نے ایک ایک گول سکور کیا۔
دوسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے زبردست مقابلے کے بعد ماسٹر پینٹس/نیوایج کیبلز کی ٹیم کو 11-8.5 سے ہرا دیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے نکو رابٹس نے پانچ، لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس (ر) نے تین، میر شعیب احمد نے دو اور بلال حیات نون نے ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی ٹیم ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز کی طرف سے راجہ تیمور ندیم نے 6 اور فاروق امین صوفی نے دو گول سکور کیے جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں