کے20 کپ 2023 کے فائنل میں کرکٹ سینٹر کا مقابلہ لدھیانہ جم خانہ سے ہوگا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ماڈل ٹاؤن گرینز گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں کرکٹ سنٹر کرکٹ کلب نے ماڈل ٹاؤن گرینز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اب فائنل میں ان کا مقابلہ لدھیانہ جیم خانہ سے ہوگا۔
ماڈل ٹاؤن گرینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ اویس ظفر نے 37 گیندوں پر 55 رنز بنائے جبکہ بلال ڈار نے 44 اور تیمور سلطان نے 39 رنز بنائے۔ اسامہ میر نے 2 جبکہ علی ظفر اور بلاول اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کرکٹ سینٹر نے ہدف 19 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ علی ظفر نے 36 گیندوں پر 47 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ امیر حمزہ اور محمد وحید نے بالترتیب 38 اور 37 رنز بنائے۔ ماڈل ٹاؤن گرینز کی جانب سے وارث خان، عثمان خالد اور احمد عارف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ان کی آل راؤنڈ کارکردگی پر، کرکٹ سینٹر کے علی ظفر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جنہیں ایونٹ کے اسپانسر جناب نبیل احمد کے بھتیجے بلال جاوید نے ایوارڈ دیا۔
کل (ہفتہ) صبح 11:00 بجے ماڈل ٹاؤن گرینز گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے فائنل میں کرکٹ سینٹر اب لدھیانہ جم خانہ سے کھیلے گا، جہاں جناب نبیل احمد مہمان خصوصی ہوں گے اور جیتنے والوں اور بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں