ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوٹنی بلے بازوں کے لئے بہترین ٹورنمنٹ ہے :ڈیوڈ گوور

دبئی: متحدہ عرب امارات کا موسم اور پچز بلے بازوں کو شاندار پرفارمنسز دکھانے کے لئے موزوں ہیں اور بلے باز اس سے بھر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔شائقین کرکٹ ڈی پی ورلڈ ٹی ٹونٹی کے انتہائی دلکش ‘فرینڈز اینڈ فیملی’ پیکج سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں صرف بیس درہم سے شروع ہونے والی ٹکٹ DP ورلڈ ILT20 فین پوڈ میں دیکھنے کی دوڑ میں شامل ہونے کا آسان ترین ذریعہ ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق کمنٹیٹر ڈیوڈ گوور نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی ٹونٹی میںبلے بازوں کی بہترین پرفارمنس دیکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنمنٹ تقریبا آدھا مکمل ہو چکا ہے اور بلے باز نوے اور سو سے زیادہ رنز بنا رہے جیسا کہ ابوظبی نائٹ رائیڈر کے میچ میں آخری ڈلیوری پر نجیب اللہ کو چھکے پر گیند کو اسٹرائیک کرتے ہوئے دیکھا اس کے علاوہ آکٹین ، ڈیزرٹ وائپرز کے الیکس ہیلز اور شارجہ واریئرز کے ٹام کوہلر-کیڈمور کی بالترتیب ابوظہبی نائٹ رائیڈرز اور دبئی کیپٹلز کے خلاف سنچریاں ، دبئی کیپٹلز کے روومین پاول نے ایم آئی ایمریٹس کے خلاف 41 گیندوں پر 97 رنز ،شاندار مثالیں ہیں۔
انگلینڈ کے سابق کپتان نے دبئی کیپٹلز کے جو روٹ کے بارے میںمیں کہا کہ اس نے پانچ میچوں میں 214 رنز بنائے جو روٹ ایک کلاسیکل کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ اس کے پاس شاٹس کھیلنے کے لئے دماغ ہے جس کا وہ بھر پور فائدہ اٹھاتا ہے وہ جب چاہے چھکے مار سکتا ہے ۔ ڈیوڈ گوور کا مزید کہنا تھا کہ الیکس ہیلز، جیمز ونس، ٹام کوہلر-کیڈمور اور جو روٹ جیسے کھلاڑی اب تک ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکاردگی دکھا چکے ہیں کیونکہ آئن مورگن نے 2015 کے ورلڈ کپ میں ٹیم کی شکست کے بعد وائٹ بال کرکٹ میں انگلینڈ کا کلچر بدل دیا۔ انہوں نے تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی یہی وجہ ہے کہ وہ پر اعتماد کھیلتے دکھائی دیتے ہیں.
واضح رہے کہ فرنچائز طرز کا ٹورنامنٹ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی چھ ٹیموں پر مشتمل ہے اوراسکے چونتیس میچز اس وقت متحدہ عرب امارات میں کھیلے جا رہے ہیںلیگ کا فائنل بارہ فروری کو دبئی میں کھیلا جائےگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں