وہاب ریاض بطور سپورٹس منسٹر پنجاب کابینہ میں شامل

لاہور(عبدالوحید ربانی) قومی کرکٹر وہاب ریاض کو پنجاب کی نگران کابینہ میں شامل کرلیاگیاہے. باوثوق ذرائع کے مطابق وہاب جلد بطور سپورٹس منسٹر پنجاب کا حلف اٹھائے گے. جاری ہونے والے مراسلہ کے مطابق وہاب ریاض کو نگران وزیراعلیٰٰ پنجاب محسن نقوی کی کابینہ میں شامل کرلیاگیاہے.
وہاب نے 91 ایک روزہ میچز میں 120 جبکہ 27 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 83 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں. اسی طرح 36 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 34 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں.
وہاب ریاض پاکستان سپرلیگ میں پشاور زلمی کے ساتھ منسلک ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں