ملائیشیا کے شہر کولالمپور میں انٹرنیشنل گلوبل سی آر ایس کا انعقاد

لاہور: انٹرنیشنل گلوبل سی آر ایس (CSR) کا انعقاد 20دسمبر 2022 کو کولالمپور ، ملائیشیا میں کیاگیا.جس میں آسٹریلیا، پاکستان اور ملائیشیا کے اشتراک سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں طور پر کام انجام دینے والے افراد کو منتخب کرکے انہیں اعزازی شیلڈ اور ایوارڈ سے نوازا گیا۔
سی ایس آر کے چیئرپرسن آسٹریلین نجاد پاکستانی سید ذیشان ہاشمی خصوصی طور پر آسٹریلیا سے تشریف لا کرپروگرام کی زینت بن. پروگرام کو آرگنائز کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ ملائیشیا کی چیئرپرسن محترمہ شمع اقبال صاحبہ، ڈائریکٹر امبر خان اور ان کی ساتھی مس راکھی پروگرام کی مین آرگنائزر تھیں۔ پروگرام میں ملائشئین پاکستانی کمیونٹی اور ملائشین کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد نے شرکت کی. جس میں خاص طور سے بزنس کمیونٹی کے افراد شامل تھے۔ نعت رسول مقبول پڑھنے کا شرف علی حیدر صاحب کو حاصل ہوا۔
کمپیئرنگ کے فرائض دو کمسن بچیوں مس مہرین ملک اور منہاھل نے انجام دیے جن کی عمر 14 سال سے بھی کم تھی۔ نعت رسول مقبول کے بعد ملائیشیا اور پاکستان کے قومی ترانوں کی دھن پر تمام افراد نے کھڑے ہوکر دونوں ترانوں کا ادب کے ساتھ استقبال کیا۔
استقبالیہ کلمات کے لئے سی ایس آر کے چیئرپرسن جناب سید ذیشان ہاشمی صاحب کو اسٹیج پر بلایا گیا انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اپنی این جی او کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔
پروگرام میں جہاں مختلف افراد کو ایوارڈ دیئے گئے وہیں ان میں ایک خصوصی مقام رکھنے والی شخصیت آزادئ تحریک پاکستان میں نمایاں کردار ادا کرنے پاکستان کا پہلا سبز ہلالی پرچم اپنے ہاتھ سے تیار کرنے کا شرف حاصل کرنے والے ماسٹر افضال حسین صاحب ((صدارتی ایوارڈ یافتہ )) کے بھانجے ایم ایس اطہر قریشی صاحب تھے جنہیں سی ایس آر نے ملائیشیا کے پہلے Humanterrion Award ایوارڈ سے نوازا
ایم ایس اطہر قریشی صاحب پچھلے 14 سال سے ملائیشیا کے اندر TTSJ گروپ آف کمپنی سے منسلک ہیں اور پام آئل ٹریڈنگ اور پلانٹیشن کے اندر نمایاں مقام رکھتے ہیں آپ ایک سچے محب وطن پاکستانی ہیں اور پاکستانی کمیونٹی کے ہر قسم کے دکھ اور تکلیف کے اندر پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔
خاندانی طور پر تحریک پاکستان کے اندر نمایاں کردار ادا کرنے والے خاندان سے ان کا تعلق ہے۔اطہر قریشی اپنے والد اور والدہ کی طرف سے عربی النسل ہیں. عرب کے قبیلے بنو ہاشم سے تعلق ہے اور اہل قریش کہلاتے ہیں. ان کے علاوہ جن شخصیات کو کو ایوارڈ سے نوازا گیا ان میں محترمہ زبیدہ خاتون جو مذہبی اور روحانی اعتبار سے خواتین کے اندر اسلام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے میں نمایاں کارگردگی انجام دے رہی ہیں آپ پاکستانی نجات ملائیشین ہیں۔جبکہ دیگر افراد میں ڈاکٹر ایس اسلم خان تعلیم کے شعبہ میں خدمات انجام دینے پر ایوارڈ سے نوازے گئے۔
محترمہ نور سیدہ طبی امداد کے سلسلے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی. ڈاکٹر فیصل انیس کو Covid 19 میں بہتر خدمات انجام دینے پر ایوارڈ دیا گیا۔
پروگرام کو بہتر انداز میں آرگنائز کرنے پر مختلف افراد میں اسناد بھی تقسیم کی گئی۔کیوبا کے سفیر کو سی ایس آر کی طرف سے پاکستانی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔ڈھول کی مخصوص تھاپ پر ایوارڈ وصول کرنے والے کو خراج تحسین پیش کیا گیا. آخر میں پروگرام کے شرکاء اور مہمانوں کی پاکستانی اور ملائشین مکس فوڈ سے تواضع کی گئی۔ یہ ملائیشیا میں ایک منفرد نوعیت کا پہلا پروگرام تھا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ ملائیشین کمیونٹی کو بھی ایوارڈ اور شیلڈز سے نوازا گیا۔ روگرام میں ملائیشیا کے ابھرتے ہوئے پاکستانی اداکار انوار بیگ جنہوں نے ملائیشیا میں پہلی پنجابی فلم بنانے کا اعزاز حاصل کیا شرکت کی ان کے ساتھ دتو محمد سنی محترم، ایجوکیشن پلس کنسلٹنسی کے سی ای او ساجد بھٹو، ،بشارت علی مسٹر عظیم ، چوہدری نثار فاروق ملک داتو محمد جمیل اور خرم عباسی مسلم لیگی رہنما کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں