پرا ئم منسٹرز یوتھ پروگرام، ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کے زیراہتمام ویٹرنری یونیورسٹی میں جاری ٹیلنٹ ہنٹ ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ نیشنل لیگ کا ختتام پذیر

لاہور(سپورٹس لیکس) پرا ئم منسٹر یوتھ پروگرام اور ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کے زیراہتمام یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر میں پا نچ روز سے جاری ٹیلنٹ ہنٹ ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ نیشنل لیگ کی اختتامی تقریب کا انعقاد ویٹر نری یونیورسٹی کے سپو رٹس کمپلیکس میں ہوا۔ اختتا می تقریب کی صدارت چیئر مین ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمدنے کی اورٹیلنٹ ہنٹ ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ نیشنل لیگ کے فا تحین کے درمیان انعا می ٹرا فیا ں تقسیم کیں۔ ان مقا بلو ں میں صو بہ پنجاب کی ٹیم نے پہلی،خیبر پختون خواہ نے دوسری جبکہ بلو چستان نے تیسری پوزیشن حا صل کی۔

تقریب میں ویٹر نری یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد، ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن سے ڈائر یکٹر سپورٹس جا وید علی میمن، ویٹر نری یونیورسٹی چیئر مین
سپو رٹس بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد ایو ب، ویٹر نری یونیورسٹی ڈائریکٹر سپو رٹس را نا امجد اقبال کے علا وہ سینئر نائب صدر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستارسمیت پاکستان کے تمام صو بو ں سے آئی 20 ٹیمو ں کے کھلا ڑ یو ں کی بڑی تعداد اُ س مو قع پر مو جود تھی۔ اُ س مو قع پرپروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے ویٹر نری یونیورسٹی میں نئے قائم کیے جانے وا لے سوئمنگ پول کا افتتا ح بھی کیا اور پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے اس بارے تفصیلی بریفنگ دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے چیئر مین ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن نے کہا کہ ویٹر نری یو نیورسٹی میں ریسلنگ اکیڈ می اور سوئمنگ پول کا قیام نو جوانوں کے لیئے انتہا ئی خو ش آئند ہے جس سے مستقبل میں بہترین کھلا ڑی پیدا ہو نگے جو قو می وبین الاقو ا می سطح پر ملک کا نام رو شن کریں گے۔ اُ نہو ں نے کہا کہ حکو مت پاکستان نے یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ کے زریعے نو جوان کھلا ڑیوں کو سپورٹس میں حصہ لینے کے موا قع مہیا کیئے ہیں۔ اُنہو ں نے کامیاب ایونٹ کا انعقاد کروانے پر ویٹر نری یو نیورسٹی کو مبارکباد دی۔اُ نہو ں نے کہ پاکستانی نو جوا نو ں نے حا ل ہی میں یورپی یونین کی جانب سے دیے جا نے وا لے وظا ئف حا صل کرنے میں دیگر مما لک کے طلبہ کو پیچھے چھو ڑ دیا ہے۔ چیئر مین ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن نے مزید کہا کہ جا معات میں تعلیم و تر بیت ہر گز رتے دن کے ساتھ بہتر ہو تی جا رہی ہے مگر غیر نصا بی سر گر میو ں کی جانب ہماری تو جہ کم ہو تی جا رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے نو جوا نو ں کو کھیلو ں کے میدان آ باد کرنے کے لیئے سہو لیات فراہم کی جا ئیں۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ حکو متی سر پر ستی میں ویٹر نری یونیورسٹی جہا ں تعلیم و تدریس میں کامیا بیا ں حا صل کر رہی ہے وہیں کھیلو ں کے فرو غ کے لیئے مختلف اقدا مات کر رہی ہے۔ اُ نہو ں نے کہا کہ اگر اسی طر ح حکو متی سر پر ستی حا صل رہی تو وہ وقت دور نہیں جب قو می و بین الا قوا می سطح پر پا کستا نی
نو جوا ن کامیا بی کے جھنڈے گا ڑیں گے۔پروفیسر ڈا کٹر نسیم احمد نے مز ید کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ نیشنل لیگ میں کھلا ڑیو ں نے اپنی اپنی قا بلیتوں کے جو ہر دکھا ئے اور حا ضرین کو بہترین مقا بلے دیکھنے کو ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں