لنکا پریمیئر لیگ کا سری لنکا میں کرکٹ کے فروغ کے لئے اہم کردار ہے : وسیم اکرم

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)مجھے لنکا پریمیئر لیگ میں شامل ہونے پر خوشی ہے کیونکہ گزشتہ دو تین سالوں میں لنکا پریمیئر لیگ نے سری لنکامیں کرکٹ کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کیا ان خیالات کا اظہار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے ویڈیو بیان میں کیا .
ان کا مزید کہنا تھا کہ سر ی لنکا میں کرکٹ کے فروغ کے لئے لنکا پریمئر لیگ کا کردار اہم ہے اور لیگ کے انعقاد کے لئے میں آئی پی جی اور سری لنکن کرکٹ بورڈ کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ سری لنکن عوام سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بہت جلد سری لنکا جا رہا ہوں جہاں جاری لنکا پریمیر لیگ میں شمولیت اختیار کروں گا اور کرکٹ کے اس یادگار ایونٹ میں سری لنکن عوام کے ساتھ رہوں گا .
لیگ کے حوالے سے وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ لنکا پریمئر لیگ سری لنکن عوام کے توقعات پر پورے اترے گی کیونکہ سری لنکن عوام کرکٹ کی بہت بڑی مداح ہے اور کثیر تعداد میں شائقین کرکٹ وہاں موجود ہے واضح رہے کہ لنکا پریمئر لیگ میں پانچ ٹیمیں شامل ہیں اور لیگ کا آغاز چھ دسمبر کو ہمبنٹوٹا سے ہو چکا ہے اور لنکا پریمیر لیگ کے تیسرے سیزن میں چوبیس میچز کھیلے جائیں گے لیگ کا فائنل تیئس دسمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں