انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے افتتاحی سیزن کا شیڈیول جاری

دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کے افتتاحی سیزن کا آغازجمعہ تیرہ جنوری 2023سے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا افتتاحی لیگ کا پہلا میچ دبئی کیپیٹلز اور ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا جائے گا تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی بیس اوورز کی پروفیشنل آئی ایل ٹی ٹونٹی لیگ کا شیڈیول جاری کر دیا گیا ہے.
لیگ کا آغاز تیرہ جنوری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں رنگا تقریب سے ہو گا جس میںمعروف بھارتی گلوکار بادشاہ اور جیسن ڈیرولو سمیت ملکی اور غیر ملکی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔آئی ایل ٹی ٹونٹی شیڈیول کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ایمرٹس کرکٹ بورڈ کی جنرل سیکرٹری مبشر عثمانی کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ اس لیگ کا آغاز شاندار طریقے سے کریں جو ہماری روایات کا عکاس اور مثالی ہو کیونکہ ہماری لیگ کا انتظار شدت سے کیا جا رہا ہے کیونکہ اس میں دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی موجود ہیں .

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک اچھی لیگ کے انعقاد کے لئے پرامید ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہماری لیگ کامیابی سے اپنا آغاز کرئے گی شیڈیول کے مطابق دبئی میںپہلا میچ تیرہ جنوری کودبئی کیپٹلز (جی ایم آر)اور ابوظہبی نائٹ رائیڈرز (کولکتہ نائٹ رائیڈرز) کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ زید کرکٹ اسٹیڈم ابوظبی میں ایم آئی ایمریٹس (ریلائنس انڈسٹریز) اورشارجہ واریرز (کیپری گلوبل) کے درمیان چودہ جنوری کو ہوگا ۔لیگ کے تیسرے وینیو شارجہ کے مشہور کرکٹ اسٹیدم میں پہلا میچ سترہ جنوری کو ایم آئی ایمریٹس (ریلائنس انڈسٹریز) اورشارجہ واریرز (کیپری گلوبل) کے درمیان کھیلا جائے گا لیگ مجموعی طور پر چونتیس میچز ہوں گے جن میں ابوظبی میں دس ، دبئی میں سولہ اور شارجہ میں آٹھ میچز کھیلے جائیں گے تمام ٹیمیں پلے آف سے قبل دو بار آمنے سامنے آئیں گی اور لیگ کا فائنل بارہ فروری بروز اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا ۔
خیال رہے کہ آئی ایل ٹی ٹونٹی لیگ کو آئی سی سی کی طرف سے کثیر سالہ منظوری حاصل ہے جس میں چوراسی بین الاقوامی اور چوبیس متحدہ عرب امارات میں مقیم کھلاڑی شامل ہیں چھ فرنچائز ٹیمیں جن میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز (کولکتہ نائٹ رائیڈرز)، ڈیزرٹ وائپرز (لانسر کیپیٹل)، دبئی کیپٹلز (جی ایم آر)، گلف جائنٹس (اڈانی اسپورٹس لائن)، شارجہ واریرز (کیپری گلوبل)، ایم آئی ایمریٹس (ریلائنس انڈسٹریز) اس لیگ کا حصہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں