پاکستان 200 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی

لاہور(ذیشان نواز سے) قومی کرکٹ ٹیم نےدنیا کرکٹ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 200 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ پاکستان نے جس ٹیم انگلینڈ کےخلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا اسی ٹیم کے خلاف 200 واں مییچ بھی کھیلا۔ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کرتےہوئے سال 2006 میں انگلینڈ کے خلاف پہلا میچ کھیلا تھا۔


آج کراچی کرکٹ اسٹیڈیم مین اسی کے خلاف 200واں میچ کھیل رہی ہے۔ قومی ٹیم کو199 میں سے 122 میچز میں جیت جبکہ 71 میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ 1ٹائی رہا اور 5 بےنتیجہ رہے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ نے 200 میچوں کے شاندار سفر کے حوالے سے یادگار لمحات کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں