پاکستان موتھائی فیڈریشن کےزیراہتمام موتھائی کوچنگ کورس کا انعقاد

لاہور(سپورٹس لیکس) پاکستان موتھائی فیڈریشن کی جانب سے موتھائی کوچنگ کورس کا انعقاد کیا گیا۔ کوچنگ کورس کا انعقاد رائیل تھائی ایمبیسڈر چاکرڈ کرچوانی اور پاکستان موتھائی فیڈریشن کی جانب سے کیا گیا۔
کوچنگ کورس کے لیے تھائی فائٹرز کو مدعو کیا گیا جبکہ کوچنگ کورس میں ملک بھر سے موتھائی فائٹرز نے شرکت کی۔ کوچنگ کورس کی افتتاحی تقریب میں ایم پی اے میاں اکرم عثمان, ایمبیسڈر آف رائیل تھائی ایمبیسی مسٹر چاکرڈ کرچوانی نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل پاکستان موتھائی فیڈریشن میاں ریحان کا کہنا تھا اس کوچنگ کورس سے پاکستانی موتھائی فائٹرز کو بہت سیکھنے کو لے گا۔
کوچنگ کورس میں موجود فائٹرز کا کہنا تھا تھائی فائٹرز کی پاکستان میں آمد موتھائی فائٹرز کے لیے خوش آئند ہے۔ کوچنگ کورس کی افتتاحی تقریب میں عبد اللہ عارف, وقار اکرم, رانا زاہد, محمد ناصر خان سمیت دیگر نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں