میچ کےدوران کارپوریٹ کرکٹر عثمان شنواری کی وفات

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کارپوریٹ لیگ کے دوران عارضہ قلب بند ہونے سے ایک کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا۔ جوبلی کرکٹ گراؤنڈ میں جاری میچ کے دوران عثمان شنواری فیلڈنگ کے دوران زمین پر گرے۔


لیگ انتظامیہ کے مطابق عثمان شنواری کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ لیگ انتظامیہ کے مطابق عثمان شنواری کی وفات پر بہت دکھ ہے، تمام ٹیمیں ان کی فیملیز کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔


واضع رہے یہ پاکستان کے بین الاقوامی کرکٹر عشمان شنواری نہیں بلکہ لاہور کی مقامی کارپوریٹ لیگ کے کھلاڑی عثمان شنواری تھے.


پاکستان کے انٹرنیشنل کرکٹر عثمان شنواری نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ وہ بلکل خیریت سے ہے اور اس نے کالز کرکے پوچھنے والوں کا شکریہ ادا کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں