پاک، لنکا دوستی بےمثال ہے، سری لکن ہائی کمیشن ڈیفنس میجرجنرل کنیشکا

لاہور(جنرل رپورٹر)سری لکن ایئرلائنز کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ جس کےمہمان خصوصی سری لکن ہائی کمیشن ڈیفنس میجرجنرل کنیشکا تھے۔ تقریب میں ایریامینجر للیتھ، کارگو مینجر احتشام قریشی اور تالے بوذائی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان میں سری لکن ایئرلائنز کےسٹاف کو حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

سری لکن ہائی کمیشن ڈیفنس نےپاکستان میں سری لنکن ایئر لائنز کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاک، لنکا دوستی بےمثال ہے۔ دونوں ممالک نے مشکل وقت میں ایک دوسرےکا ساتھ دیا۔ ایریا مینجر للیتھ نے کہا کہ سری لنکن ایئر کی پروازیں کورونا کے دوران بھی جاری رہی۔ نومبر سےسری لکن ایئرلائنز کی ہفتہ میں چار پروازیں چلا کرےگی۔ کارگو مینجر احتشام قریشی نے بتایا کہ سری لنکن ایئرلائن کا لاہور اور کراچی میں آپریشن جاری ہے۔پروازوں کی زیرو منسوخی ثابت کرتاہے کہ سری لنکن قابل اعتماد ایئر لائن ہے۔

مہمان خصوصی میجر جنرل کنشکا ہیانتھڈووا لاہور، سیالکوٹ اور دیگر شہروں کے کارگو ایجنٹوں کے اس شاندار اجتماع میں شرکت پر خوش اور محظوظ ہوئے۔انہوں نے سری لنکا کی سیاسی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا اور پاکستان میں سری لنکن ایئر لائنز کے اچھے کام کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں