محمد حفیظ نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

لاہور(سپورٹس لیکس)محمد حفیظ نے آج صبح سماجی رابے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بچوں کے ہمراہ تصاویر پوسٹ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اور محمد حفیظ کے تینوں بچے احرام میں ہیں اور مسجد الحرام میں موجود ہیں.


محمد حفیظ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ فیملی کے ساتھ عمرہ کی سعادت نصیب ہوئی۔ اللہ قبول فرمائے آمین، اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو زندگی میں ایک بار زمین کی سب سے خوبصورت اور بابرکت جگہ (مکہ المکرمہ )کی زیارت نصیب فرمائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں