بھارت کےخلاف فاسٹ بائولر نسیم شاہ ٹی ٹوئنٹی ڈبیو کرےگے

دبئی(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ڈیبیو کررہے ہیں۔ وہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 96ویں پلیئر ہیں۔ نسیم شاہ آج بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔
نسیم شاہ کاکہنا ہے کہ مرحلہ وار تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز ملنے پر بہت خوشی ہے۔کسی بھی فارمیٹ کا ڈیبیو میچ اس کھلاڑی کے کیرئیر کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔ خواہش ہے اپنی ٹیم کے لیے اچھی پرفارمنس دوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں