محمدعامر ٹی ٹین لیگ کےرواں سیزن میں بنگلا ٹائیگرزکیلئے پرفارم کریں گے

دبئی(سپورٹس رپورٹر) بنگلا ٹائیگرز کے مالک محمد یاسین چوہدری کاکہناتھا کہ مینجمنٹ نے پاکستان کے سٹار بالر محمد عامر کو ٹیم کا حصہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ سونگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا تھا کہ محمد عامر بہت تیز اور سمجھدار بالر ہیں جو میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
محمد عامر نے نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے 55 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔2009 کے ورلڈ کپ میں محمد عامر نے پاکستانی ٹیم کی جانب سے غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ کیا تھا۔۔اورورلڈ کپ جیتنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
ظفر زین چوہدری کا محمد عامر کے حوالے سے کہنا تھا کہ بنگلا ٹائیگرز میں محمد عامر کا ہونا ٹیم کی بالنگ لائن کو مضبوط کرتا ہے وہ دونوں جانب سے سوئنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔بالنگ کے شعبہ میں محمد عامر بنگلا ٹائیگرز کی پہلی چوائس تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں