ٹی ٹین لیگ میں بنگلادیش ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن بنگلا ٹائیگرز کا حصہ بن گئے

دبئی(سپورٹس رپورٹر)امارات کے دارالحکومت میں ابواظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ایک بار چوکوں چھکوں کی بہار آئے گی۔دنیائے کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ٹی 10 لیگ کے نئے ایڈیشن کی تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل ہوگئیں۔نومبرکو کرکٹ میلا سجے گا۔بنگلاٹائیگرز کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں بنگلا ٹائیگرز کے مالک محمد یاسین چوہدری،شکیب الحسن،محمد عامراور دیگر کھلاڑیوں سمیت سوشل میڈیا اسٹار۔۔کرکٹ کے دیوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر بنگلا ٹائیگرز کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ انہیں شکیب الحسن کے سکواڈ کاحصہ بننے پر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔جس سے بنگلا ٹائیگرز مزید مضبوط ہوگی۔کنٹریکٹ سائن کرنے کے شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ یہ ان کا ٹی 10 فارمیٹ میں پہلا سیزن ہے اور بنگلادیش ٹائیگرز کو جوائن کرکے بہت پرجوش ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ میرے لئے ایک چیلنج سے کم نہیں۔مجھے امید ہے کہ میں بنگلا ٹائیگرز کے لئے نئی تاریخ رقم کروں گا۔
بنگلا ٹائیگرز کے مالک محمد یاسین چوہدری کا کہنا تھا کہ بنگلاٹائیگرز شکیب الحسن کے آنے سے مکمل ہوگئی شکیب الحسن صرف کھلاڑی نہیں بلکہ وہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی پہچان ہیں۔۔شکیب الحسن تجربہ کار کھلاڑی ہیں جو پریشر میں بھی پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔مجھے امید ہے کہ شکیب الحسن کی قیادت میں ٹیم غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں