دبئی(سپورٹس رپورٹر) سری لنکا کے کرکٹرز ایشیا کپ میں نئی ڈیزائن کی کرسی پہنیں گے کیونکہ فیئر پلے نیوز ٹیم کا باضابطہ اسپانسر بن گیا ہے۔سری لنکا کرکٹ کے سی ای او مسٹر ایشلے ڈی سلوا نے کہا، “ہم ایشیا کپ کے دوران قومی ٹیم کے آفیشل اسپانسرز کے طور پر فیئر پلے نیوز کا خیرمقدم کرتے ہوئے بے حد خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ شراکت داری کھیلوں کی ترقی کے لیے اچھی ثابت ہو گی۔”فیئر پلے نیوز کے ڈائریکٹر نے کہا، “ہمیں سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سپانسرز ہونے پر فخر ہے.
📸 Sri Lanka Team led by Dasun Shanaka left the island for UAE to take part in the Men's #AsiaCup2022.🛫#roaringforglory pic.twitter.com/gg0PttVEyS
— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) August 24, 2022
اس ایسوسی ایشن سے ہمیں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا ۔ داسن شاناکا اور اس کا 20 رکنی اسکواڈ ایشا کپ میں فیئر پلے نیوز کے نام کی جرسی پہنیں گے، جو فیئر پلے اسپورٹس کا ایک حصہ ہے، فیئر پلے نیوز کھیلوں کی خبروں اور اپڈیٹس کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جو تیزی سے مقبول ہو رہا ہے.
We are happy to welcome our Team Sponsor #FairPlayNews for #AsiaCup2022! 🤩#RoaringForGlory pic.twitter.com/9SffS4o0I4
— Sri Lanka Cricket 🇱🇰 (@OfficialSLC) August 25, 2022
یاد رہے کہ ایشیا کپ کا انعقاد پہلے سری لنکا میں ہونا تھا لیکن سیاسی بحران اور ملک میں معاشی بحران کی وجہ سے اسے متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا۔ایسوسی ایشن کے اس فیصلے کو سراہا گیا اور ایشا کپ رواں ماہ سے متحدہ عرب امارات میں کھیلا جا رہا ہے جس کا فائنل گیارہ ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا