فٹبال ٹیم کی تشکیل کیلئے سلیکشن کا عمل 27اگست سے شروع ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی سینئر فٹ بال ٹیم کی سلیکشن کیلئے پہلے مرحلے میں 90کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیاہے۔ اس فہرست میں کوالیفائیڈ کوچز کے نامزد کھلاڑی شامل ہیں۔
گزشتہ کارکردگی کو بھی پیش نظر رکھا گیا ہے۔ تربیتی کیمپ میں کارکردگی اور فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد شارٹ لسٹ تیار کی جائے گی۔
پاکستان کی معطلی ختم ہونے کے بعد فیفا کی نامزد پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سرگرمیاں جلد بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ ساف ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ جاری ہے۔
دوسری جانب طویل عرصہ بعد ملک میں انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کیلئے نارملائزیشن کمیٹی دوست ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔کوئی حتمی فیصلہ ہونے سے قبل قومی فٹبال ٹیم تشکیل دینے کیلئے سلیکشن کا عمل شروع کیا جارہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں