ڈی جی سپورٹس طارق قریشی سے کامن ویلتھ گیمز اور اسلامی یکجہتی گیمز میں سونے کے تمغے جیتنے والے ہیرو اولمپیئن ارشد ندیم کی ملاقات

لاہور (سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی سے کامن ویلتھ گیمز اور اسلامی یکجہتی گیمز میں سونے کے تمغے جیتنے والے اولمپیئن ارشد ندیم نے منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی.
اس موقع پرڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈائریکٹر ایڈمن سید عمیر حسن بھی موجود تھے،ملاقات کے دوران ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے ارشد ندیم کو پاکستان کا نام روشن کرنے پر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ آپ قوم کے ہیرو ہیں. آپ نے پاکستان کا پرچم دنیا میں بلند کیا،سپورٹس بورڈ پنجاب نے عالمی مقابلوں کی تیاری کے لئے ہمیشہ تعاون کیا اور مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے.
ان کا کہنا تھا کہ میاں چنوں میں ارشد ندیم کے نام پر جدید سٹیڈیم تعمیر کریں گے، ارشد ندیم کے لئے ہمیشہ دعاگو رہیں گے، اللہ ارشد ندیم کو مزید کامیابیاں عطاء کرے، انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب جلد ہی کامن ویلتھ گیمز اور اسلامی گیمز میں میڈلز جیتنے والوں کے اعزاز میں تقریب منعقد کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں