اوورسیز واریئرزکے زیراہتمام ٹرائلز کا انعقادکیاگیا

اسلام آباد(عبدالوحیدربانی) کشمیر پریمیئرلیگ کے دوسرے سیزن کیلئے اوورسیز واریئرزنے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ اوورسیز واریئرزکی جانب سےناردرن کرکٹ گرائنڈ اسلام آباد میں ٹرائلز کا انعقاد کیاگیاجس میں کشمیری اور کشمیر سے باہر کے 300 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ٹرائلزکا انعقاد انتہائی شاندار طریقے سے انجام پایا۔ ٹرائلز کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بائولنگ کے جوہر دکھائے۔

اس موقع پراوورسیز واریئرزکے اونر جہانزیب عالم اور راشد عالم، بیٹنگ مینٹور عمران فرحت ، برائنڈ ایمبسڈر معمر رانا، چیف میڈیا آفیسرٹیسٹ کرکٹر حسن رضا ، اینالسٹ ولید ہاشمی، مینجرکرکٹ آپریشنز راجہ مبین، سی ای او ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن نجیب صادق، ممبرنادرن کرکٹ ایسوسی ایشن عبدالسمیع سمیت دیگر موجود تھے۔

اوورسیزوارئیرز کے اونر جہانزیب عالم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان ٹرائلز کا مقصد ملک بھر بلخصوص کشمیر کے نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ انشاء اللہ یہ کھلاڑی آئندہ سیزن میں اووسیز وائیرز کا حصہ ہونگے۔ پاکستان میں کرکٹ کےٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ اوورسیزوارئیرز نے کرکٹ کے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے اور ان کو نکھارنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں