کامن ویلتھ گیمز کیلئےسپورٹس بورڈ نے ماحور شہزاد کو ڈراپ کردیا

لاہور(عبدالوحیدربانی) برمنگھم میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ نے بیڈمنٹن کی ساری ٹیم کو ڈراپ کردیاہے. متعدد بار نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن رہنے والی ماحور شہزاد نے غم وغصہ کا اظہار کیاہے.


ماحور شہزاد نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے اس رویئے سے بیڈمنٹن کو نقصان پہنچےگا. بیڈمنٹن کی ٹیم دو خواتین اور ایک مرد کھلاڑی پر مشتمل تھی.
کامن ویلتھ گیمز کیلئے پاکستان کی 10 ٹیموں کے 53 کھلاڑی حصہ لےرہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں