عمراکمل کی کرکٹرذولقرنین حیدر کےگھرآمد، عیادت و جلد صحت یابی کی دعا کی

لاہور(سپورٹس لیکس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نامور بلےباز اور وکٹ کیپر عمر اکمل نے طبیعت ناسازی کا شکار سابق وکٹ کیپرذوالقرنین حیدر کی عیادت کی ہے. ذرائع کے مطابق عمر اکمل کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھی. عمر اکمل نے کہا کہ جتنی ہوسکتی تھی مدد کی ہے اور کہہ کر بھی آیا ہوں میں 24 گھنٹے دستیاب ہوں۔
قومی ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل اپنی اہلیہ کے ساتھ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ذوالقرنین حیدر کی رہائش گاہ پہنچے، اُنہوں نے ذوالقرنین حیدر کی عیادت اور جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

عمر اکمل کا کہنا تھا کہ انسانیت اور کرکٹر کے طور پر آیا ہوں، اللّٰہ تعالیٰ کسی پر ایسا وقت نہ لائے۔وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کا کہنا تھا کہ عمر اکمل گھر چل کر آیا میری اس کے ساتھ کوئی رنجش نہیں، عمر اکمل سمیت ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے عیادت اور دعائیں کیں۔ ذرائع کے مطابق ذولقرنین حیدر کامعدے کی بیماری کے باعث آپریشن ہواہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں