سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ڈینگی آگاہی واک، ڈی جی سپورٹس محمد طارق قریشی نےقیادت کی

لاہور (سپورٹس اپڈیٹس)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہفتہ کے روز ڈینگی سے بچاؤ اور آگاہی کیلئے واک کی گئی جس کی قیادت ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کی. واک میں سپورٹس بورڈ پنجاب اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس پنجاب کے سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی،واک نیشنل ہاکی سٹیڈیم سے شروع ہوکر پاکستان کرکٹ بورڈ پر ختم ہوئی.

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ واک کا مقصد عوام اور ملازمین کو ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی دینا ہے،ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سب کو حفاظتی تدابیر اپنانا ہوں گی،اپنے گھروں، دفاتر، محلوں اور شہروں کو صاف ستھرا رکھنا ہوگا،برسات میں کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں،ڈینگی کیخلاف سب کو مل کر لڑنا ہوگا.

پنجاب حکومت کی ہدایت پر تمام ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل سپورٹس دفاتر میں واک کا اہتمام کیا ہے،واک میں ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو، حفیظ بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر زچاند پروین، رؤف باجوہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد، ایڈمنسٹریٹر جمنازیم ہال مصطفی شاہ، فیاض علی، نبیل اکرم ودیگر بھی شریک تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں