سجال ممبران کیلئے کورونا ویکسی نیشن کیمپ کا انعقاد

لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور کے سپورٹس جرنلسٹس کی نمائندہ تنظیم سجال (سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف لاہور) کی جانب سے اپنے ممبران کیلئے کورونا سے بچائوں کی ویکسی نیشن لگوانے کیلئے کیمپ لگایا گیا۔

گلبرگ ٹائون کی جانب سے قائم ہونے والے کیمپ میں صحافیوں کے علاوہ سپورٹس بورڈ پنجاب، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدران و سٹاف نےویکسی نیشن لگوائی۔ ڈپٹی دسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گلبرگ ٹائون ڈاکٹر رانا فرید معسود نے کیمپ کا وزٹ کیا اور ویکسی نیشن کی افادیت سے متعلق بریف بھی کیا۔

سجال کےجنرل سیکرٹری چودھری اشرف نے ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فرید معسود کو سجال آفس کا وزٹ کروایا اور کیمپ کےانعقاد کران کا شکریہ ادا کیا۔

سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف لاہور کے صدر عقیل بلا نے ڈاکٹر فرید معسود کو سجال کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں