پہلا نیشنل ہائی پرفارمنس ٹینس ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر

لاہور(سپورٹس لیکس) پنجاب ٹینس اکیڈمی باغ جناح لاہور میں جاری پہلا نیشنل ہائی پرفارمنس ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر ہو گیا۔ پاکستان ٹینس نمبر ون کھلاڑی عقیل خان، ڈیوس کپر شہزاد خان، احمد بابر اور پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رشید ملک کی قیادت میں کیمپ ایک ماہ تک جاری رہا جس میں پاکستان کے کے ٹاپ تھری رینکڈ پلئیرز نے حصہ لیا۔
علی ایمبرائیڈری ملز کے عمر زمان نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تقریب تقسیم انعامات کے دوران مہمان خصوصی نے کیمپ کے بہترین اور شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کی۔ انہوں نے پی ایل ٹی اے کے سیکریٹری جنرل رشید ملک کو کامیاب طریقے سے ایک ماہ کا ہائی پرفارمنس ٹینس ٹریننگ کیمپ منعقد کرانے پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، رشید ملک نے خاص طور پر علی ایمبرائیڈری ملز کے طارق زمان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ٹینس کی پروموشن اور بہتری کےلئے اسی طرح تعاون کرتے رہیں گے۔ انہوں نے ٹینس کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور ان کی فیملیز کا بھی شکریہ ادا کیا اور اور کہا کہ یہ کیمپ ان کے ٹینس کیریئر میں ایک اہم رول ادا کرے گا اور جب وہ اپنے ملک کی انٹرنیشنل سطح پر نمائندگی کریں گے تو اس ٹریننگ اور تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہتر نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان نمبر ون پلیٹ عقیل خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور دوسرے تمام سینئر کوچز جنہوں نے اپنی کوچنگ کے ذریعے اس ٹینس کیمپ کو کامیاب بنایا پی ایل ٹی اے اور ان اس کے سیکرٹری جنرل رشید ملک کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے جو کہ ہمارے آنے والے مستقبل کے ٹینس کھلاڑیوں کے لیے بہت کارآمد ثابت ہوگا اور وہ انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ میں امید کرتا ہوں کہ کہ پی ایل ٹی اے اے اور پاکستان ٹینس فیڈریشن اس بہترین کام کو آگے بڑھائیں گے اور سال میں اگر دو نہیں تو کم از کم ایک دفعہ ضرور ٹاپ رینکڈ پلئیرز کے لیے نیشنل ہائی پرفارمنس ٹریننگ کیمپ منعقد کریں گے۔ رشید ملک صاحب ان کی ساری ٹیم اور اور پی ایل ٹی اے مبارکباد کی مستحق ہے اور انشاءاللہ آنے والے وقت میں ہم بھرپور ذمہ داری کے ساتھ اپنے مستقبل کے کھلاڑیوں کو ٹرینڈ کریں گے اور چین ے میں میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں