برسلز(نیوزڈیسک) پیرس میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد بیلجئیم اوروسط امریکی ملک ہونڈراس میں 8 پاکستانیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق پیرس کے بعد بیلجئیم کے دارالحکومت برسلزمیں دہشت گردی کے خدشات کے باعث سیکیورٹی انتہائی سخت ہے۔ شہرکی سڑکوں پرفوج کے دستے گشت کررہے ہیں اورمبینہ دہشت گرد صالح عبدالسلام کی تلاش شروع کر دی گئی ۔بیلجئیم کے انسداد دہشت گردی یونٹ نے برسلز کے نواحی علاقے کے ایک پیٹرول پمپس پر موجود 3 ایمبولینسوں میں موجود 6 افراد کو حراست میں لےکرانہیں متعلقہ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا جہاں ان کے فنگر پرنٹس لئے گئے جس سے پتا چلا کہ حراست میں لئے گئے 6 افراد پاکستانی نڑاد برطانوی شہری ہیں۔پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد مقامی زبان نہیں جانتے لیکن اس کے باوجود وہ ان سے مکمل تعاون کررہے ہیں ¾دوسری جانب وسط امریکی ملک ہونڈراس کی سرحد پر تعینات سیکیورٹی حکام نے ملک میں داخل ہونے والے 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ تینوں افراد قانونی دستاویزات کے بغیر ملک میں داخل ہوئے تھے۔ گرفتار کئے گئے افراد میں 2 پاکستانی شہریت کے حامل ہیں جب کہ ایک شامی ہے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کرکٹ آسٹریلیا کے سمر فیسٹیول میں شرکت کریں گے
- زیم افرو ٹی 10 میں نیویارک لاگوس کی بڑی فتح، اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا
- ساف ویمنز چیمپئن شپ 2024 کے لیے پاکستان نے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا
- پاکستان کے معروف لوک گلوکار عارف لوہار کا میلبرن کرکٹ گراونڈ کا دورہ
- بگ بیش لیگ اور ویمن بگ بیش لیگ کے لئےبےشمار پاکستانی کرکٹرز نے دلچسپی ظاہرکردی
Recent Comments
Archives
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- June 2024
- May 2024
- March 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- July 2022
- June 2022
- May 2022
- April 2022
- March 2022
- February 2022
- January 2022
- December 2021
- March 2020
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015