سانحہ مری سے متعلق شاہد آفریدی کا اہم بیان سامنے آگیا

کراچی(سپورٹس لیکس) سیروتفریح کی غرض سے مری جانے والے مری میں برفانی طوفان میں پھنس کر 21 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ہزاروں گاڑیاں پھنس کررہ گئی ہیں۔
اس صورت حال پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ مری میں جو ہوا انتہائی افسوس ناک ہے قیمتی جانوں کا ضیاع؛ خدا مغفرت فرمائے؛ انتظامیہ کے ناکافی انتظامات؛ لوگوں کی آمد و رفت مانیٹر کرنے ضرورت تھی۔ دوسری طرف موسم کی شدت لیکن عوام کو رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ الرٹ اور وارننگ کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا۔ خدا سب پر رحم کرے۔


وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مری جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں، صرف کمبل، ادویات اور کھانے پینے کا سامان لے جانے والوں کو جانے کی اجازت ہو گی، پیدل جانے والوں کے لیے بھی راستے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں